بختاور بھٹو زرداری کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کا نکاح 29 جنوری کو ہونا قرار پایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کا انعقاد 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہونے کے باعث منگنی کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کی تقریب کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔
واضح رہے کہ بختار بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہو گا جس کے لئےسابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو نکاح کی تقریب کے دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔