پی ڈی ایم مایوس، سارے پلان ناکام ہونگے، چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آرہی ہے وہ کیا کریں۔اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک سارے پلان ناکام ہوں گے۔
لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈا انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں پی ڈی ایم کے جلسے کورونا پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں بلکہ سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔ حکومت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی۔ پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے سینٹ کے انتخابات بھی ہوں گے اور اس میں تحریک انصاف واضح کامیابی بھی حاصل کرے گی۔
اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ایجنڈہ ناکام ہی ہوگا۔ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گے۔