زرداری ایکٹو،فضل الرحمان کو دوسراٹیلیفون، گڑھی خدا بخش جلسے کی دعوت

Dec 24, 2020 | 13:19:PM
 زرداری ایکٹو،فضل الرحمان کو دوسراٹیلیفون، گڑھی خدا بخش جلسے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال  اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوئی۔ سابق صدر نے مولانا کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے 2 دن میں دوسرا رابطہ کیا ہے،۔گزشتہ روز آصف زرداری نے فضل الرحمان کو کہا سینٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں، ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں، پی ڈی ایم مل کر سینٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔جس پر  فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کریں گے۔