باپ اور چچا نے جنہیں ڈاکو کہا سپوتری انکے نعرے مارتی ہے، شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم صفدر کو آئینہ دکھایا، انہوں نے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے، جن کےلئے احتساب کمیشن بنایا گیا۔شبہاز گل نے کہا کہ مریم کے باپ اور چچا نے جن پر کرپشن کے بے شمار مقدمے بنائے اور ان کے پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرکے عوام سے ووٹ لیتے رہے آج سپوتری مریم صفدر ان کے نعرے مارتی پھرتی ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔
باپ اور چچا جن کو سب سے بڑا ڈاکو کہتے رہے۔ جن کے لئیے احتساب کمیشن بنایا۔جن پر کرپشن کے بیشمار مقدمے بنائے-جن کے پیٹ پھاڑنے کے دعوے کر کے ووٹ لیتے رہے آج سپوتری مریم صفدر انکے نعرے مارتی پھرتی ہیں۔خدا کی شان ہےکہ عمران خان نے سب چوروں کو اتنا مجبور کر دیا،گلی گلی روتے پھر رہے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 24, 2020