وزیراعظم بتائیں حکومت میں کیوں شامل رہیں؟ خالد مقبول

Dec 24, 2020 | 14:28:PM
 وزیراعظم بتائیں حکومت میں کیوں شامل رہیں؟ خالد مقبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سندھ کےشہری خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بتائیں حکومت میں کیوں شامل رہیں، ایوانوں سے سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ہمیں بتایا جائے کیا ہم منتخب ایوانوں سے بھی باہر آجائیں ؟ ایسا نہ ہو سندھ کے شہری مایوس ہو کر خود کو الگ کرلیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے متعلق ہمیشہ شکایات رہیں، حکومت میں شامل ہوتے وقت پہلا نقطہ ہی مردم شماری رکھا تھا۔کراچی کی آبادی کو متعدد بار 25 فیصد دکھایا گیا۔ خالد مقبول صدیقی نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کو یاد ہی نہیں رہتا کہ کراچی کا مینڈیٹ ان کے پاس ہے۔  گزشتہ مردم شماری 8 سال تاخیر سے ہوئی، وعدہ کیا گیا اس بار قبل از وقت مردم شماری ہو گی۔