وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےضلعوں کیلئے اربوں کا بجٹ کم پڑگیا

Dec 24, 2020 | 14:41:PM

(24نیوز)وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلعوں کے لئے اربوں کا بجٹ کم پڑگیاجس کی وجہ سےوزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ضلعوں کے لئے 80 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کے آبائی ضلع کے لئے 30 کروڑ 95 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ضلع ڈی جی خان کے لئے 49 کروڑ 47 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظورکرلی گئی ہے۔رواں سال بجٹ کم مختص ہونے سے مزید سپلمنٹری بجٹ دیا جائے گا۔سپلمنٹری بجٹ دونوں اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں