قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے کہا کہ انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،وہ باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں۔محمد رضوان نے مزید بتایا ہے کہ آج ہم نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی ،ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں۔ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں۔بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا،ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔