(24 نیوز)پاک چائنہ مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 کااختتام ہو گیا، چین کے سفیر کا کہنا ہےکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مشترکہ فضائی مشق کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ چینی سفیر نے اپنےخطاب میں کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، فضائی مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے مشترک مقاصد حاصل کئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ کہا کہ عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ فضائی مشق شاہین 9 میں دونوں ملکوں کے جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے بھی شرکت کی۔