4 جنوری ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کریںگے،شفقت محمود

Dec 24, 2020 | 15:47:PM
4 جنوری ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کریںگے،شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزراء کی میٹنگ میں حالات کا جائز ہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اپوزیشن کی تحریک پر ان کا کہنا تھاکہ کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے اور جی یو آئی کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نےکہا کہ کورونا وائرس میں کمی ابھی نہیں آرہی اور مجھے نہیں لگتا 11 جنوری سے اسکول کھل سکیں گے۔انہوں نےکہا کہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں ، وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کردیئے تھے جنہیں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 11 جنوری سےکھولنے کا اعلان کیا گیاہے۔