ریکوڈک کیس، پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کاروائی شروع

Dec 24, 2020 | 15:58:PM

(24 نیوز)ریکوڈک کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کاروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا ہے،جس کے تحت پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ۔واضح رہےکہ حکم امتناع برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2020 کو جاری کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا, اٹارنی جنرل آفس حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 5.6ارب ڈالر جرمانے کے خلاف مشروط حکم امتناع لیا تھا ،مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بنک میں جمع کرانا تھے، مشروط حکم امتناع کی مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی قومی اثاثے منجمند کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں دائر کی۔

مزیدخبریں