(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی امور اور سیاسی اور سکیوریٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی زیر غور آیا،واضح رہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر آئے دن گولہ باری سے باز نہیں آتی،بھارتی سفارتکار کی بار بار دفتر خارجہ طلبی اور احتجاج کے باوجود بھارتی فوج پاک فوج کو اشتعال دلاتی رہتی ہے۔