(24نیوز) میجر جنرل افتخار حسین نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں کمان کی منتقلی کی پروقار تقریب ہوئی، میجر جنرل عمر احمد بخاری نے چارج نئے ڈی جی کے سپرد کیا ۔ کمان سنبھالنے کے بعد میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے یاذگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ تقریب میں رینجرز کے اعلی افسروں کی شرکت ، میجر جنرل عمر بخاری نے خطاب کیا ۔