مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کمی کا انکشا ف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )روا ں ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی کا انکشا ف ، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب 21 کروڑ 62 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 1 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 9 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہو گیا۔ زرمبادلہ کا مجموعی حجم 6 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 31 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 8.30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔