مانسہرہ میں دوشیزہ سے زیادتی کا ویڈیو سکینڈل ،سفا ک ملزم چھلاوہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )مانسہرہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کا ویڈیو سکینڈل سامنے آگیا ۔ مانسہرہ تھانہ دربند کی حدود میں دو نوجوانوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ چند ماہ قبل بنایا۔
تفصیلا ت کے مطا بق مرکزی ملزم جمیل احمد نے دیگر ملزمان سے مل کر لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی ۔ زیادتی کی ویڈیو میں لڑکی پر تشدد واضح دکھائی دے رہا ہے۔ سفا ک درندے لڑکی کے جسم کو سگریٹ سے جلاتے رہے ۔ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔