سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

Dec 24, 2020 | 19:02:PM
سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔نیب سندھ نے 19 گریڈ کے سابق افسر رفیق احمد قریشی کےخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں، نیب سندھ نے بے نامی اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب نے تحقیقاتی عمل میں رفیق احمد قریشی کو تعاون کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو خط لکھا،نیب کے خط کی روشنی میں افسران نے رفیق احمد قریشی کے بے نامی اثاثوں اور جائیداد کا ریکارڈاکٹھاکرنے کا کام شروع کردیا۔
سیکرٹری سروسز نے سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی،سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو رفیق احمد قریشی کے بے نامی اثاثوں اور جائیداد کا ریکاررڈ نیب کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔