کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جاری،وفاقی وزراذمہ دار قرار

Dec 24, 2020 | 19:25:PM
کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جاری،وفاقی وزراذمہ دار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ،سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی نے وفاقی وزراکو ذمہ دار قراردیدیا،گرفتاری کی انکوائری رپورٹ آج سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزرانے سندھ پولیس کے معاملات میں مداخلت کی ،کچھ وفاقی وزرااور پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی ایز نے پولیس پر دباﺅ ڈالا ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چادرچاردیواری کاتقدس پامال کرناقانون کی خلاف ورزی ہے،چادرچاردیواری کاتقدس پامال کرکے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی گئی ۔
سندھ کابینہ نے انکوائری رپورٹ پبلک نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آئی جی سندھ پولیس کیساتھ جو کچھ ہوا اس پر آرمی چیف نے ایکشن لے لیا۔