پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا فضل الرحمن نے 2 جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز،اختر مینگل،محمود اچکزئی آفتاب شیرپائو،مالک بلوچ،اویس نورانی اور میاں افتخار براہ راست شریک ہوں گے جبکہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں اور لانگ مارچ کی تاریخوں کا تعین،ضمنی الیکشن اور سینٹ کے انتخابات میں شرکت کے حوالہ سے سنجیدہ مشاورت کی جائے گی۔