اسلام آباد یو نا ئیٹڈ کا مصباح الحق سے معا ہدہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق سے بطور ہیڈ کوچ معاہدے میں توسیع نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی ٹیم سے مصروفیات، مفادات کے ٹکرائو پر معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔مصباح الحق کی کوچنگ میں دوبار کی سابق چیمپین ٹیم پی ایس ایل 5 میں آخری نمبر پر آئی تھی۔اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ قومی مفادات کی خاطر فرنچائز معاہدے کی قربانی دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہیں جس کے لیے مجھے پی ایس ایل پر غیر جانبدار نظر رکھنا ہے۔