بھا رت میں درخت سے پھل کی بجائے نوٹوں کی بارش

Dec 24, 2020 | 20:07:PM

(24نیوز )درخت سے نوٹوں کی بارش کا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میں پیش آیا جہاں لوگوں نے درخت سے 500، 500 روپے کے نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ ایک بڑی عمر کا شخص اپنی زمین فروخت کر کے خریدار کے نام پر اس کی رجسٹریشن کے لیے وکاس بھوان کے علاقے میں آیا جہاں پر باقی رہ جانے والی رقم کی ادائیگی کے لیے گنتی ہو رہی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق قریب ہی درخت پر بیٹھا بندر یہ سب ماجرا غور سے دیکھ رہا تھا اور وہ سمجھا کہ کوئی کھانے کی چیز اکٹھی کی جا رہی ہے تو بندر نے فوری طور پر لپک کر رقم کی کافی گڈیاں اٹھا لیں اور درخت پر چڑھ گیا۔جب بندر کو لگا کہ یہ کوئی کھانے کی چیز نہیں تو اس نے نوٹوں کی گڈیاں کھول کر درخت سے 500، 500 روپے کے نوٹ برسانا شروع کر دیے۔بزرگ بھارتی شہری نے وہاں موجود لوگوں سے مدد کی درخواست کی جس پر انہوں نے زمین پر بکھرے نوٹ جمع کیے اور اس شخص کے حوالے کر دیے جو ان کا مالک تھا۔ لوگ لاٹھیاں لیکر بندر کے پیچھے بھاگے تو بندر نوٹ چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گیا

مزیدخبریں