پیپلز پارٹی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے پر کیوں بضد ہے?، شاہد خاقان اور فضل الرحمان میں بحث

Dec 24, 2020 | 21:00:PM

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے ضمنی انتخاب اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مشاورت کی کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ پر بضد کیوں ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات مریم نواز نے بھی ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن پر پیپلز پارٹی کے موقف پر مشاورت کی تھی،ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں