(24نیوز )صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور خوشیاں مناتے وقت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ وباء (COVID-19) کے حوالے سےمجوزہ احتیاطی تدابیر (SOPs) ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے محفوظ ر ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے۔