شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے پر حد نگاہ 00سے 50سے میٹر تک ہے ،روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،سیدعمران احد نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ترجمان موٹروے پولیس کاکہناتھا کہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔