اداکارہ پریانکا چوپڑ ا شوہر نک جونز سمیت انگلینڈ میں پھنس گئیں

Dec 24, 2020 | 22:05:PM

(24نیوز)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونز کورونا کی نئی وبا کی وجہ سے انگلینڈ میں پھنس گئے ،تاہم انہوں نے اپنی اس نظر بندی کو انجوائے کرتے ہوئے شاپنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کی تازہ تصاویر وائرل ہوئی ہیں ان میں انہیں نئی خریدی گئی جیکٹس میں ملبوس چہل قدمیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے،پریانکا چوپڑ ا پیٹ لورز بھی ہیں اسی لئے انہوں ا پنی کتیا ڈیانا کو گھر چھوڑنا مناسب نا سمجھا اور اسے چہل قدمی کے و قت ساتھ رکھا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں