(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین سے بریگزٹ پرڈیل ہو گئی ہے، عوام سے کیا وعدہ پورا ہوگیا۔ یورپی یونین کے ساتھ بہترین معاہدہ طے پایا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی یونین اور برطانوی حکام نے بریگزٹ معاہدہ کی تصدیق کردی۔ معاہدہ 31 دسمبر کی ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل طے پاگیا۔برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیل کے ذریعہ برطانوی عوام سے 2016 کے بریگزٹ ریفرنڈم میں کئے گئے وعدے پورے کئے، برطانیہ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین ، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔معاہدے کے تحت انگلینڈ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین ، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا۔ یکم جنوری 2021سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے یورپی یونین کے ساتھ بغیر کسی محصولات کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیا ہے، بریگزٹ ڈیل دونوں فریقوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تجارتی ڈیل ہے جسکا حجم 668 ارب پائونڈز ہے۔
برطانوی حکومت معاہدے کے تحت برطانیہ یورپی یونین کے قوانین، یورپی عدالت انصاف کے تابع نہیں ہوگا، یکم جنوری 2021 سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا، برطانوی حکومت نئے امیگریشن سسٹم کے تحت برطانیہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت ختم ہوجائے گی۔ برطانوی وزیر اعظم ہائوس نے معاہدے کو اپنی بہت بڑ ی کامیابی قرار دے دیا۔