(24نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 150 میٹررہ گئی، اے ٹی سی حکام نے وارننگ جاری کردی،تمام ائیرلائینز کے پائلٹس کو آگاہ کردیا گیا۔
دھند کے باعث لاہور سے جانے والی پروازوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،رات 12 بجے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کو صبح 10 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، رات 12بجے قطر سے آنے والی پرواز کیو آر 620 کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے لاہور آئے گی جبکہ کیو آر 621 دوپہر پونے دو بجے قطر روانہ ہو گی،فلائٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کو منسوخ کر دیا گیا۔
لاہورایئرپورٹ پر دھند کا راج، پروازوں کے اوقات کار تبدیل
Dec 24, 2020 | 22:51:PM