(24نیوز) وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں۔ ان کی عیادت کیلئے امریکا جانا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو امریکا جانے کی اجازت
Dec 24, 2020 | 23:39:PM