(24نیوز )جنگلی حیات پر تحقیق کرنے والے نو جوا ن سائنسدان کواس وقت جان بچا نی مشکل ہو گئی جب نیند کے دوران خیمے میں شیر گھس آیا اور اسے نوالہ بنانے کی کوشش کی۔اس دوران سا ئنسدا ن گوٹز نیف کا بازو شیر کے جبڑے میں تھا ، اس نے ہمت نہ ہاری اور شیرکے منہ پر تابڑتوڑ حملے کرتا رہا۔ اس دوران اس کے بازو پر دانت گاڑنے کے 16 مختلف زخم پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق سا ئنسدا ن کیمپ میں سورہا تھا کہ رات کی تاریکی میں کسی کے غرانے کے آواز سنی۔ اس کے بعد اس نے خیمے کے کھلے حصے کے باہر کسی حیوان کی ناک دیکھی جسے اس نے گھونسے مار کر دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ایک ببر شیر تھا جس سے وہ مزید غضبناک ہوگیا۔ اس نے مدد کے لیے شورمچایا لیکن شیر نے اس کے بازو کو اپنے جبڑے میں جکڑ لیا اور چیرپھاڑنے کی کوشش کرنے لگا۔وہ درد سے کراہتا رہا اور اس کے بعد اس نے شیر پر مزید گھونسے رسید کئے۔ لیکن اس دوران شیر نے اس کی گردن اور سر کو چبانے کی کوشش کی ۔خو ش قسمتی سے دوسرے خیمے میں سویا اس کا دوست بیدار ہوگیا اور اس نے شاخ سے شیر پر حملہ کیا اور اسے بھگادیا۔ یہ دونوں ماہرین نیشنل جیوگرافک کے ایک تحقیقی منصوبے پر کام کررہے تھے۔ اس دوران روشن گولے کی گن فائر کی گئی اور شیر بھاگ کھڑا ہوا۔ اس واقعے کے بعد انتہائی زخمی ماہر کو 80 کلومیٹر دور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ز یر علا ج ہیں۔
سائنس دان اور شیر کا مقا بلہ ،کون جیتا کو ن ہا را؟ دیکھئے خبر
Dec 24, 2020 | 23:40:PM