(24نیوز)ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 322 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے علاج کیلئے ٹیکے کی جگہ’گولیوں‘ کے استعمال کی اجازت
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 47 ہزار811 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی جبکہ مختلف اسپتالوں میں 652 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لیے اہم خبر۔۔ویکسی نیشن لازمی ورنہ امتحان نہیں ہوگا
ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔۔ 322 نئے کیسز ریکارڈ
Dec 24, 2021 | 09:45:AM