(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی ملزم محمد علی کا کہنا ہے کہ مصباح جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھی، مصباح سمیت تینوں بچے اس کی بہن اور بھائی کے گھر پر ملازم تھے۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ پھولنگر کے گاؤں گھمن سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ گھریلو ملازمہ کےقتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے گھر سے مزید ایک بچے اور بچی کو برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے جاں بحق ہونیوالی مصباح کی والدہ نے انکشاف کیا کہ رشتتے دار خاتون نے مصباح اور اس کی پڑوسن صبا کو گوجرانولہ میں ملازم رکھوایا تھا ، معاوضہ 2500 روپے طے ہوا لیکن 5 ماہ بعد مصباح کی لاش تھما کر مالک مکان فرار ہوگیا،مصباح کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی صحت مند تھی اور اس پر بے رحمی سے تشدد کیا گیا۔
مصباح کی ہلاکت کے بعد تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے گوجرانوالہ سے دو ملزمان محمد علی اور احمد شکیل کو گرفتار کیا جب کہ ان کے گھروں سے 7 سالہ وقاص اور 8سالہ صباکو بھی برآمد کرلیا گیا،مرکزی ملزم محمد علی کا کہنا ہے کہ مصباح جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھی، مصباح سمیت تینوں بچے اس کی بہن اور بھائی کے گھر پر ملازم تھے۔پولیس کے مطابق باقی ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ۔۔2اہلکار شہید