(مانیٹرنگ ڈیسک)چکوال کے سرکاری اسکولوں میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ پر پابندی لگادی گئی،طالبات کے نام خارج نہیں ہونگے انہیں دوسری سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے انہوں نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے، انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا،غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالج سسٹم ختم۔۔میٹرک کے بعد بھی پڑھائی سکولوں میں ہی ہوگی