بغیر اجازت ویڈیو کیوں بنائی۔۔۔ وائرل ہونے پراداکارہ صبور علی سخت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) علی انصاری کے ہمراہ رقص کی ویڈیو بغیر اجازت عکس بند ہونے پر صبور علی کا اظہار برہمی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔ اداکارہ صبور علی نے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہےان ہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صبور اور علی کے رقص کی سامنے آئی جس میں اداکارہ علی انصاری سے کچھ خفا دکھائی دے رہی ہیں،ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی ظاہر کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے صبور علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیا، آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شیخ رشید پسندیدہ سیاستدان ہیں؟حریم شاہ نے کھل کر بتا دیا