بغیر اجازت ویڈیو کیوں بنائی۔۔۔ وائرل  ہونے پراداکارہ صبور علی سخت برہم

Dec 24, 2021 | 12:22:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) علی انصاری کے ہمراہ رقص کی ویڈیو بغیر اجازت عکس بند ہونے پر صبور علی  کا اظہار برہمی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔  اداکارہ صبور علی نے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہےان ہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صبور اور علی کے رقص کی سامنے آئی جس میں اداکارہ علی انصاری سے کچھ خفا دکھائی دے رہی ہیں،ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی ظاہر کی۔

 واضح رہے صبور علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیا، آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔
 یہ بھی پڑھیں:    کیا شیخ رشید پسندیدہ سیاستدان ہیں؟حریم شاہ نے کھل کر بتا دیا

مزیدخبریں