پاکستانی کامیڈین معین اختر کوگوگل کا خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف کامیڈین اسٹیج اور فلم کے ایک مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کا آج71واں یوم پیدائش ہے اس موقع پر گوگل نے معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈول معین اختر کے نام کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین سائٹ ۔۔گوگل پیچھے رہ گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین معین اختر جنہوںنے کروڑوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں آج ان کی 71واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔24دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے ور اسٹائل فنکار نے میزبانی، اداکاری ، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام پیدا کیا۔معین اختر نے چھ ستمبر 1966 کوپہلا پروگرام کیا اور اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ ٹی وی اور اداکاری کی دنیا میں چھا گئے ۔
معین اختر نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔ دوران تعلیم معین غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ان کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔
ہاف پلیٹ کا شاعر ہو یا روزی کا لافانی کردار، معین اختر نے ہرکردار باخوبی نبھایا۔ اسٹیج ڈراموں ”بڈھا گھر پہ ہے“ اور ”بکرا قسطوں پر“ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ روزی، ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، شوٹائم، انتظار فرمایئے اور آنگن ٹیڑھا“ میں بھی انہوں نے اپنی بے ساختہ اور جاندار ادکاری کے جوہر دکھائے۔
معین اختر نے 1974 میں فلم، تم سا نہیں دیکھا، مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں بھی اپنے کام سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔
معین اختر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائز آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر بائیس اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام