(مانیٹرنگ ڈیسک)مالاکنڈ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 محسوس کی گئی اور اس کی گہرائی 226 کلو میٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہےکہ زلزلےکامرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو وائرل ہونے پر صبور علی پریشان۔۔۔۔؟صارفین کی قیاس آرائیاں