شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے، وہ صوبۂ خیبر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے سینیٹر کے لیے 122 میں سے 87 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئےان کے مقابل اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13، 13 ووٹ ملے تھے۔
واضح رہے وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں،گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی۔محمود آباد نالے میں بھی دھماکہ۔3افراد زخمی