(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ 41 سالہ کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،انہوں نے لکھا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ان 23 سالوں کے سفر کو یادگار اور خوبصورت بنایا۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 2001 میں بارڈر- گواسکر سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز بولنگ کرتے ہوئے محض 3 میچز میں 32 تاریخی وکٹیں حاصل کی تھیں۔وہ گزشتہ 5 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ہربھجن ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی بولر ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے جارحانہ بلے باز یووراج سنگھ نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کامیڈین معین اختر کوگوگل کا خراجِ عقیدت