ایل این جی کارگو زکی عدم دستیابی ۔۔ بدترین گیس بحران کا خدشہ

Dec 24, 2021 | 16:44:PM
ایل این جی گارگو، گیس قلت
کیپشن: ایل این جی کارگو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیرملکی کمپنی کی جانب سے ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی کے باعث بدترین گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسلادھاربارشیں ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن نے ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمییٹڈ کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کارگوز نہ آنے سے 4جنوری سے 22جنوری تک 158ملین کیوبک فٹ گیس بند ہوجائے گی۔خط میں کہا گیا کہ جنوری میں پی ایل ایل نے سپاٹ کارگو نہ خریدے تو وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد مشکل ہوجائے گا۔مزیدکہا گیا کہ جنوری میں گیس کی بدترین قلت کے باعث عوام احتجاج کریں گے جس سے سسٹم پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔آر ایل این جی کی قیمت وصول نہ ہونے کے باعث پی ایل ایل کو مزید کارگو کی خریداری میں مشکلات کا سامناہے ۔پی ایل ایل کمپنی سوئی نادرن سے واجبات کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ سوئی نادرن نے اربوں روپے کی وصولیاں کرنی ہیں۔
دسری جانب سوئی نادرن نے وفاقی حکومت سے اضافی ایل این جی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔