الیکشن کمیشن نے ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے جو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل میئر ککی کیلئے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے لکھا کہ تین پریذائڈنگ افسروں نے لکھ کر دیا کہ بوگس بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے۔بعض بیلٹ پیپرز پر مہریں بھی جعلی لگی ہوئی تھیں۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا