جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔قسمت کی دیوی مہربان۔۔دبئی کا اکاؤنٹنٹ کروڑ پتی کیسے بنا۔۔؟

Dec 24, 2021 | 18:36:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک شخص کے گھر نوزائیدہ جڑواں بچوں نے اپنے والد کی قسمت کھول دی اور وہ ایک دن میں کروڑ پتی بن گیا۔خوش قسمت شخص کا کہنا ہے وہ انعامی رقم کا بڑا حصہ اپنے فیملی کے مستقبل کیلئے بچائے گا جبکہ کچھ رقم خیرات کے طور پر بھی تقسیم کریگا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرنے والے  33 سالہ بھارتی تارک وطن بیجیش بوس نے تازہ ترین ’بگ ٹکٹ ڈرا‘ میں 1 ملین درہم کا جیک پاٹ جیتا ہے، اور وہ  اس طرح دبئی میں متحدہ عرب امارات کے تازہ ترین کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ وہ انعامی رقم 14 دیگر  افراد کے ساتھ بانٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے گیمرز کھیلنے والوں کی مشکل آسان کردی۔۔

جیت کی خوشی میں اپنے جوش و خروش پر قابو پانے میں ناکام نظر  آنے والے بیجیش  بوس نے کہا کہ اس کے جڑواں بچے اس کے لئے ساری قسمت لے کر آئے۔ "میں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ جیتنے والی رقم کا کیا کرنا ہے۔اس نے مزید کہا کہ یقینی طور پر میں اس رقم  کا ایک بڑا حصہ اپنے خاندان کے مستقبل کے لئے بچاؤں گا۔ میرےایجنڈے  میں چیریٹی بھی  شامل ہے۔بوس کو یہ بڑے انعام کے بارے میں بڑی خبر  اس وقت ملی جب وہ جیسے ہی لنچ کے لئے ہسپتال سے باہر نکلے، جہاں ان کی بیوی نے دو دن پہلے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ وہ صرف یہ سن کر خوش ہوا کہ وہ کروڑ پتی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندان کے لیے دوہرا جشن ہے۔بوس نے کہا کہ انہیں بگ ٹکٹ کے میزبان بوچرا کی طرف سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے الیکٹرانک ڈرا میں ہفتہ وار  1 ملین درہم کا انعام جیتا ہے اور وہ بگ ٹکٹ کے نئے کروڑ پتی ہیں۔ کال کے بعد جب بگ ٹکٹ کے نمائندے نے بوس سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ جیت کے لیے شکر گزار ہیں۔ "صرف دو دن پہلے، میری بیوی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور آج میں نے بگ ٹکٹ کے ساتھ ایک ملین درہم جیت لئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے نوزائیدہ بچوں نے مجھے تمام خوش قسمتی دی ہے۔جب بوس سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی جیت کو کیسے خرچ کریں گے، تو اس نے کہا کہ ’’میں نے ابھی تک کچھ نہیں سوچا۔ سب سے پہلے، مجھے پیسے اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں تقسیم کرنے ہوں گے جنہوں نے یہ ٹکٹ میرے ساتھ شیئر کیا تھا۔ جوش و خروش ختم ہونے کے بعدمیں منصوبہ بندی کرنا شروع کر دوں گا کہ پیسے کو اچھے استعمال میں کیسے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کے ہاتھوں کی پکی بریانی کا انتظار کرتےعلیزے شاہ کی بغیر میک اپ تصویر

 


 
 
 

مزیدخبریں