چوتھی باروزیراعظم ۔؟۔۔نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے ولے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما کیس میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا ۔ نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے، ایک مجرم کی سزا ختم کر کے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ میری مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔۔ ایاز صادق
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے سزا سنائی، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کےلئے راستے نکالے جا رہے ہیں، نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، نواز شریف کی نا اہلی کرپشن پر ہوئی ۔اگر وہ کرپشن نہیں تو کیا کرپشن ہوتی ہے۔نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں ۔ چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لئے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، اس موقع پروزیراعظم نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیاکہ نواز شریف کی کرپشن اور نااہلی کو ہائی لائیٹ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی بلدیاتی انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ترجمان کے پی کے بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق ڈیٹا پیش کیا اور کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے، الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کے پی کے ووٹوں کی تعداد کے مطابق تحریک انصاف کے پی میں مقبول ترین جماعت ہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشی منانا حیران کن ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج آنے کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لیں گے،انہوں نے کہا تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔2023 کے الیکشن خطرے میں۔۔