عربی پڑھانے والے 60ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے‘ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ہائیکو رٹ میں یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( نیوز ایجنسی)لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عربی پڑھانے والے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔
لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔عدالتی حکم پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سے عربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی اور ٹریننگ سے متعلق روڑ میپ طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 60 ہزارعربی پڑھانے والے اساتذہ کی ضرورت ہے جن کی بھرتی کے لیے کام جلد شروع ہوجائے گا اوربھرتی کا عمل اگست تک مکمل کرلیں گے۔عدالت نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ آپ پہلے ہی تعلیمی سال زائد کرچکے ہیں،جو رپورٹس عدالت میں جمع ہوتی رہی ہیں وہ جعلی تھیں۔عدالت کی جانب سے مزید ریمارکس دیئے گئے کہ جب عدالتوں کے اندر آکر حکومتی افسز جھوٹ بولیں گے تو پھر لوگ کدھرجائیں گئے۔عدالت نے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا معاملہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی۔محمود آباد نالے میں بھی دھماکہ۔3افراد زخمی