(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سوای کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا سی ڈی اے کا نوٹس معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی قسم کی مزید کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کے دوران وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کر دیا، کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے وکا جائے، عدالت نے نوٹس معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔