نئے آئی جی پنجاب نے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے پہلی آر پی او کانفرنس طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب صوبہ بھر کے پولیس افسران کو اپنی ترجیحات اور پالیسی بارے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سی سی پی او لاہور سمیت لاہور پولیس کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنٹرل پولیس آفس میں تعینات تمام افسران بھی شرکت کریں گے۔