کوشش ہے اسی ہفتے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ختم کیا جائے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اسی ہفتے اجلاس کر کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ختم کیا جائے اور اسمبلی کی تحلیل ہو۔
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ پرویز الہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔
پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کیا گیا ہےاس اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز الہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا،گورنر کو ہٹانے کے کاروائ بھی زیر بحث آئیگی ہماری کوشش ہے کہ اسی ہفت اجلاس کر کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ختم کیا جائے اور اسمبلی کی تحلیل ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 24, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کی کارروائی بھی زیر بحث آئیگی، ہماری کوشش ہے کہ اسی ہفتے اجلاس کر کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ختم کیا جائے اور اسمبلی کی تحلیل ہو۔
ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیوروکریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے، ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے جبکہ پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے
موجودہ Hybrid نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی،سینئر ترین بیوروکریٹس کو دفترمیں بند کیا جا رہا ہے، ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے ایک Tweet پر پینتالیس پرچے ہو رہے ہیں کریمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے اور دھشت گردی واپس آگئ ہے معیشت تباہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 24, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کریمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے، دہشتگردی واپس آگئی جبکہ معیشت تباہ ہوچکی ہے۔