سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا

Dec 24, 2022 | 14:26:PM

 (24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔ عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

مزیدخبریں