الیکٹرک چارج ایبل موٹرسائیکل متعارف

Dec 24, 2022 | 18:39:PM

(24نیوز)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستانی لائی پاورکمپنی نےالیکٹرک چارج ایبل موٹرسائیکل متعارف کرادی۔ 

ای ٹربونامی موٹرسائیکل میں 60واٹ اور20ایمپیِرکی لیتھیم بیٹری نصب ہے،موٹرسائیکل میں سولرتوانائی سےبھی چارج کرنےکی صلاحیت  دی گئی ہے،موٹرسائیکل 65کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےبھاگ سکتی ہے۔

موٹرسائیکل پربآسانی2افرادسفرکرسکتےہیں،موٹرسائیکل میں بیٹری سمیت تمام وائرنگ واٹرپرووف ہے،آئندہ چندماہ میں ای ٹربوموٹرسائکل مارکیٹوں کی زینت بن جائے گی۔

مزیدخبریں