معروف بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ فلم ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو اداکارہ تنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی، انہیں ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تاہم ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔
Shocking! Tunisha Sharma dies by suicide, she was 20!#etimestv pic.twitter.com/y6XBquiLk0
— ETimes TV (@ETimesTV) December 24, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں تاہم وہ کیوں افسردہ تھیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔
Tunisha sharma last insta story just 6 hour before #TunishaSharma #tunishaSharmasuicide pic.twitter.com/AxQBnCyqN3
— Sandip Kumar (@SandipKIndia) December 24, 2022
جن فلموں میں انہوں نے معمولی کردار ادا کیے ان میں فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔ فتور میں انہوں نے کترینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے کہ اداکارہ نے خود کشی کیوں کی اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔