اعظم سواتی اپنے ہی دیئے گئے موقف سے مکرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما کا بڑا یوٹرن،اعظم سواتی اپنے ہی دیئے گئے موقف سے مکرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نےپہلے افواج پاکستان کی سابقہ قیادت کے بارے بدکلامی کی اور پھر عدالت میں یوٹرن لے لیا، اعظم سواتی نے پاک فوج کے افسروں کیخلاف بدزبانی کی تھی ،ضمانت مسترد ہوتے ہی ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
اعظم سواتی نے عدالت میں موقف تبدیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے اپنے ٹویٹس سے اظہار لاتعلقی کردیا،پی ٹی آئی رہنما اپنی کہی بات سے مکر ہی گئے۔
اعظم سواتی کے رجسٹرڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئی گئے ٹوئٹ اب بھی پروفائل پر موجود ہیں، اسکے باوجود اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی.
بد زبانی کر کے مکر جانا پی ٹی آئی لیڈر شپ کا وطیرہ بنتا جا رہا ہے،ہر کوئی بات کرکے مکر جاتا ہے۔