دھند کا راج برقرار،موٹروے بند، محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی

Dec 24, 2022 | 22:01:PM

(24نیوز)دھند کا راج برقرار،لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند  کر دیا گیا۔
 موٹروے کےترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ  روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے لاہور کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 اور کم سے کم 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے،شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں اے کیو آئی کی شرح 181 ریکارڈ  کی گئی ہے،آئندہ ہفتے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند،لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون ،موٹروے ایم فورفیصل آباد سے عبد الحکیم دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

مزیدخبریں