الیکشن کمیشن نےرولز میں سختی کردی

Dec 24, 2022 | 22:10:PM

(24نیوز) الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق رولزسخت کرنے کے لئے ترامیم تیار کرلیں ۔

دستاویز  کے مطابق  انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پرجائیدادیں قرق ہونگی.الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز171میں اہم تبدیلیاں تجویزکردی.جرمانے کی عدم ادائیگی پر ان لینڈریونیو ایکٹ1967کےتحت سزائیں ہونگی۔ڈی آر او ان لینڈریونیو ایکٹ1967ء کی سیکشن 80کے تحت سزائیں دے سکے گی۔

مجوزہ رولز  میں جرمانہ نہ جمع کرانے پر گرفتاری اور جائیداد نیلام کی جاسکے گی،اب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجیل بھیجے بغیر دس روز تحویل میں لیاجائے گا،دس روز میں جرمانہ ادا نہ کیا توایک ماہ تک جیل بھی بھیجا جاسکے گا اورجیل بھیجنے کےباوجود جرمانے کی رقم ادا نہ کی توغیر منقولہ جائیداد ضبط کرکے قرقی کی جاسکے گا۔

مزیدخبریں